جون 2, 2026

اللہ تعالی کا کرم تھا کہ اس نے این اے 65 کو چوہدری نصیر احمد عباس سدھو جیسا مخلص راہنما عطاء کیا: قیصر اسحاق مغل،میاں کامران ادریس

ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم+زمان اسلم) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماؤں قیصر اسحاق مغل اور میاں کامران ادریس آف بیکنانوالہ نے پر ہجوم پریس کانفرنس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالی کا کرم تھا کہ اس نے حلقہ این اے 65 کو چوہدری نصیر احمد عباس سد ھو جیسا مخلص راہنما عطاء کیا۔ جس نے حلقہ کے شہروں اور دیہات کا اسٹیٹس ہی بدل دیا، صرف ایک سال کے عرصہ میں انکی کاوش سے برسوں سے بجلی کے مسئلہ میں گرفتار دیہات اور شہروں میں کھلی کی اپ گریڈیشن کے لیے اب تک ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے منصوبے مکمل کروا کر دیہات اور شہروں میں وولٹیج کی کمی کے لیے ٹرانسفارمر بجلی کے اضافی پولز، ایچ ٹی تاریں، گلیوں میں تاروں کے جال ختم کرنے کے لیے خود کو فور کور کھیلو کے منصوبے مکمل کروا کر آبادیاں جو بجلی سے محروم تھیں ان کو بجلی فراہم کی مختلف دیہات کی مین سڑکوں سے رابطہ کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی سڑکوں کے منصوبوں کا سروے مکمل ہو چکا ہے کئی سڑکوں پر کام جاری ہے۔گلیوں، نالیوں اورنکاسی آب کے نالوں پر ریکارڈ کام ہوا جسکی لاگت ایک ارب روپے سے زائد ہے، چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے اپنے چھوٹے بھائی اور پاکستان نان کی ایئر فورس کے قومی ہیرو ایئر مارشل پاکستان کی ایئر فورس کے قومی ہیرو ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدد سے کھاریاں میں وہ تاریخی منصوبہ دیا جو آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ہوگا، انہوں نے کھاریاں کے قریب، PAF ایرو نائیکل یونیورسٹی قائم کی جسکی عمارت اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو چکی ہے، سال 2025 کے آخری ماہ میں وہاں کلاسز کا آغاز ہو جائے گا، انہوں نے کھاریاں میں PAF ریکروٹنگ سنٹر سنٹر قائم کر دیا جبکہ اس کے قبل پی اے ایف میں بھرتی کے لیے سنٹر صرف سرگودھا اور راولپنڈی میں موجود تھا اس سال اس سنٹر نے 56 کے قریب نوجوان ایئر فورس میں بھرتی ہوئے۔ جس سے 40 ضلع گجرات اور 26 ضلع جہلم سمیت دیگر قریبی اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ ن انچارج ترقیاتی ویلی اپ گریڈیشن پروگرام قیصر اسحاق مغل نے کہا کہ ڈنگہ میں موسم گرما میں ہر دو گھنٹے بعد بچی کی ترپنگ ہو جاتی تھی وولٹیج بے حد کم ہوتے تھے حلف اٹھانے کے فوری بعد چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے ڈنگہ میں بجلی اپ گریڈیشن پروگرام شروع کروا دیا جس کے تحت اب تک 100-200 اور 50 کے وی اے کے 85 نئے ٹرانسفارمر 18 ہزار میٹر طویل ایچ ٹی تاریں اور فور کور کیبلز، 185 نئے پولز نصب ہو چکے ہیں۔ جسکی وجہ سے اس شدید گرمی کے موسم میں سوائے شدید بارش کے کسی وقت بجلی کی ٹرپنگ نہیں ہوئی۔انہوں نے واپڈا ڈنگہ کو حادثات کی صورت میں جلدی بجلی کے نظام کو بحال کرنے کے لیے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے بکٹ کرین منظور کروا کر دی۔ جس سے بارشوں اور دیگر حادثات میں قدرتی آفات کے دوران تاروں کی بروقت تنصیب میں موثر کردار ادا کیا، ڈنگہ کے تمام نواحی محلوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی گلیاں، نکاسی آب کے نالے اور ضروری پلیاں تعمیر کروائی گئی ہیں جبکہ ان منصوبوں پر تا حال کام جاری ہے، نئے مالی سال 2025/26 میں بھی بڑے منصوبے آنے والے ہیں قیصر اسحاق مغل نے کہا کہ میں میڈیا کے ذریعے حلقہ کے تمام لوگوں کو کہتا ہوں کہ چوہدری نصیر احمد عباس سدھو یا انکی ٹیم نے کسی منصوبہ یا ٹھیکہ میں کوئی کرپشن نہیں کی تمام کام معیار کے مطابق کروائے گئے ہیں اگر کوئی بھی شخص اربوں روپے کے کسی منصوبے میں ایم این اے یا انکی ٹیم کی طرف سے کوئی کرپشن ثابت کر دے ہم چوک میں کھڑے ہو کر پورے حلقہ سے معافی مانگیں گے۔ نہ ہمارا لیڈر کرپٹ ہے نہ ہم میں سے کوئی ایسا ہے، ہم نے حلقہ کے لوگوں کے لیے کام کرتا ہے اور اسکا اجر رب کریم سے مانگتا ہے ایک سال میں ڈنگہ میں بجلی اور گلیوں نالیوں کی تعمیر کا جو کام ہوا ہے میرا دعویٰ ہے کہ اتنا کام کسی سابق لیڈر سے 5/5 سال سے حکومت میں رہ کر بھی نہیں ہوا۔پریس کانفرنس سے عبدالرحمان نواز گوندل،شیرا چوہان،شہباز مہر ودیگر نے بھی گفتگو کی