ھالیہ ( مجزین حسین بلال ) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔ اقلیم رضا اے ایس جے” نے جرم ثابت ہونے پر مجرم اویس طارق ، امیر حسن اور غلام مصطفیٰ کو دو دو مرتبہ سزائے موت اور فی مجرم مجموعی طور پر گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا ہے ۔ جبکہ مقدمہ میں شامل سات افراد کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا گیا ۔ بری ہونے والے ملزمان میں سے چار افراد پر قتل کی سازش , اسلحہ فراہمی و سہولت کاری کے الزامات تھے جبکہ تین افراد پر فائرنگ کے الزامات تھے۔ مجرمان و ملزمان کے خلاف تین سال قبل تھانہ قادر آباد میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا ۔ مجرمان نے معروف قانون دان محمود پرویز رانجھا انکے بیٹے اور ڈرائیور پر اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ اپنی گاڑی میں سوار ہو کر ڈسٹرکٹ کورٹس منڈی بہاوالدین سے اپنے آبائی گاؤں جا رہے تھے فائرنگ کے نتیجہ میں محمود پرویز رانجھا اور انکا ڈرائیور موقع پر جانبحق ہوگئے تھے جب کہ بیٹا ایڈووکیٹ دانیال پرویز رانجھا زخمی ہوگیا تھا ۔ مجرمان نے قاتلانہ حملہ کیلئے پھالیہ سیال موڑ روڈ پر” ہمبڑ” کے مقام کا انتخاب کیا تھا ۔
پھالیہ؛ معروف قانون دان محمود پرویز رانجھا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، تین افراد کو دو دو مرتبہ سزائے موت اور جرمانے کا حکم ، سات افراد بری
