جون 15, 2026

پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کو خواتین نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے مشال یوسفزئی کو خواتین نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مشال یوسفزئی کو ٹکٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن میں پارٹی کے دیگر امیدواروں کو آج شام تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس، ثمینہ خالد کو سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا