موٹر سائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن گجرات کے وفد کی سیف سٹی اتھارٹی کے دفتر کا دورہ اور انچارج ڈی ایس پی چوہدری نواز گجر سے ملاقات

گجرات (ارشد علی) موٹر سائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن گجرات کے وفد نے صدر چوہدری محمد احسن، جنرل سیکرٹری یاسر سروش رائل موٹر کی قیادت میں سیف سٹی اتھارٹی گجرات کے دفتر کا دورہ کیا اور انچارج سیف سٹی اتھارٹی ڈی ایس پی چوہدری نواز گجر سے ملاقات کی ڈی ایس پی چوہدری نواز گجر نے موٹر سائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن گجرات کے وفد کو مکمل تفصیلی بریفنگ دی ملاقات میں ای چلان. ٹرانسفر پالیسی و دیگر مسائل پر بھی گفتگوکی گئی موٹر سائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن گجرات کے وفد میں سینئر نائب صدر طارق مغل نائب صدر محبوب بٹ ملک رضوان بھی شامل تھے موٹر سائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن گجرات کے صدر چوہدری محمد احسن جنرل سیکرٹری یاسر سروش و دیگر رہنماؤں نے سیف سٹی اتھارٹی گجرات کو ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

Exit mobile version