جون 3, 2026

ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے۔قومی ادارہ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق لکی مروت میں 15 ماہ کی بچی جبکہ شمالی وزیرستان میں 6 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے، سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں بھی 5 سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تین نئے کیز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔اب تک خیبر پختونخوا سے 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

پولیو ناقابل علاج بیماری ہے جس کا بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے:  قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ایک ناقابل علاج بیماری ہے جس کا بچاؤ صرف ویکسین سے ممکن ہے، ہر پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین لازمی دی جائے، پولیو  ویکسین کی مخالفت بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کے خلاف جنگ میں والدین کا کردار انتہائی اہم ہے، ہر غیر ویکسینیٹڈ بچہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔