ڈنگہ: چوہدری عرفان احمد گوندل تبدیل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ مومن تعینات

ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ لاہور رضوان نذیر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل کو ایڈمنسٹریٹو بنیادوں پر ڈنگہ سے تبدیل کر کے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ مومن تعینات کر دیا ہے جبکہ سی او کوٹ مومن عمیر سلطان کو فوری طور پر لوکل گورنمنٹ بورڈ لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تا ہم تا حال نئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کا خیال ہے کہ سوموار تک نئی تعیناتی عمل میں آ جائے گی۔ یاد رہے کہ گورنر پنجاب نے 5 روز قبل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ عرفان احمد گوندل کو اسپیشل پرائس مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے تھے۔

Exit mobile version