ڈنگہ (پ۔ ر) ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ سب انسپکٹر فہد الرحمن دھونجک اور محرر تھانہ ڈنگہ ایچ سی عامر افضال نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر کی طرح ضلع گجرات میں 144 ض ف نافذ کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق مون سون کے موسم کے دوران نہروں‘ دریاؤں‘ تالابوں اور راجباہوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ موسم برسات میں ان ایام میں نہروں اور دریاؤں اور راجباہوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جو انسانی جانوں کے لئے ضیاع کا باعب بن سکتا ہے۔ تمام شہریوں کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ وہ نہروں‘ دریاؤں‘ نالوں‘ راجباہوں اور بڑے نالوں میں نہانے سے گریز کریں ورنہ ان کو موقع سے گرفتار کر کے ان کے خلاف فوری طور پر حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔





