ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) ڈپٹی کمشنر گجرات نے آنے والے مختلف مہینوں کے دوران چینی کے مختلف ریٹ جاری کر دیئے۔ جولائی سے 15 اگست تک 170 روپے کلو‘ 15 اگست سے 15 ستمبر تک 172 روپے اور 15 ستمبر سے 15 اکتوبر تک چینی فی کلو 174 روپے میں فروخت ہو گی۔ تمام دکاندار نمایاں جگہ پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں۔





