جون 2, 2026

پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل ساجد خان انجری کا شکار

پاکستان شاہینز  اسکواڈ کا حصہ  بننے والے اسپنر ساجد خان انجری کا شکار ہوگئے۔ٹون برج میں پریکٹس کے دوران  ساجد خان کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا جس کے بعد وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ساجد خان پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس لوٹیں گے تاہم تاحال  ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی نہیں مانگا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے درمیان پہلا ون ڈے(آج) منگل کو بیکنہم میں ہو گا۔