منڈی بہاءالدین ؛ مون سون کی پہلی بارش نے انتظامہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، چاروں اطراف پانی ہی پانی

شہر ڈوب گیا سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کا نظام تباہ متعلقہ ادارے ناکام ہو گئے

جیل روڑ کالج چوک گوڑھا چوک واسو روڑ پھالیہ
روڑ پانی میں ڈوب گئے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل، عملہ صفائی غائب

بجلی کے فیڈر ٹرپ کرگئے گھروں دکانوں پلازوں سے پانی نکالنے میں دشواری

منڈی بہاؤالدین(ڈاکڑ شاہد راٹھور سے ) ۔ مون سون کی پہلی ہی بارش سےسارا شہر پانی میں ڈوب گیا ٹریفک کی روانی متاثر متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکل ڈوب گئے سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کا نظام تباہ ہو گئے ، جیل روڑ کالج چوک واسو روڑ گوڑھا چوک پھالیہ روڈ حاجی محلّہ سکول محلہ اور دیگر علاقوں میں جل تھل ہوگیا نشینی علاقے زیر آب آ گئے بجلی کا نظام درہم برہم شہر کے تمام فیڈر ٹرپ کرگئے اربوں کھربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے باوجود گیپکو احکام عوام کو بجلی کی فراہمی اور سہولیات دینے میں ناکام ہو گیا عام شہری عوام سہولیات کے فقدان اور عدم فراہمی پر بلبلا اٹھے لیکن سیاسی وسماجی ادبی حلقوں اور انجمن تاجران کے تمام گروپ خاموش تماشائی بن گئے عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے میں ناکام ، فوٹو سیشن تک محدود،
تفصیلات کے مطابق مون سون کی پہلی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ رات بھر سے وقفے وقفے سے جاری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیا ہؤا ہے اور بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ کیا ہؤا تھا لیکن افسوس کہ پروجیکٹس شروع کرنے سے قبل کبھی بھی درست پلاننگ نہیں کی جاتی ہے جیسا کہ پھالیہ روڈ پر سیوریج سسٹم شروع کیا گیا ہے جبکہ نہ ہی موسم کو مدنظر رکھا گیا اور کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کو تباہ کردیا گیا اور دوبارہ تعمیرات میں قومی خزانہ سے اربوں روپے ہڑپ کرنے کا
منصوبہ تیار کر لیا جاتا ہے، شہر بھر کے سیاسی وسماجی ادبی حلقوں اور تاجروں کی تمام تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے جس پر شہری اور عوام بلبلا اٹھے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی کا نظام اور نکاسی آب کا سسٹم مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے انتظامیہ وقت سے قبل مون سون کے موسم کی بارشوں کے ممکنہ سیلاب سے بچاو کے لئے موثر ترین اقدامات پر توجہ دے تاکہ کسی بڑے سانحہ سے بچا جاسکے

Exit mobile version