جرمنی کو پاکستانی ہنر مند چاہئیں: قونصل جنرل ڈاکٹر لوٹز

جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹرروڈیگر لوٹز نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو پاکستانی نوجوان ہنرمندوں کی ضرورت ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔جرمن قونصل جنرل نے یہ بات اپنے اعزاز میں گورنرہاؤس کراچی میں منعقد الوادعیہ سے خطاب میں کہی۔یہ تقریب اپنی نوعیت کی نئی روایت تھی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان انتہائی مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں اور ان کی جانب سے یہ الوادعیہ قونصل جنرل ڈاکٹرروڈیگر لوٹز کی اس ضمن میں کاوشوں کا اعتراف ہے۔یہ اس بات کی علامت بھی ہے کہ پاکستانی شہری اپنے مہمان سفارتکاروں کی کس قدر عزت و تکریم کرتے ہیں۔تقریب میں متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، ایران،عراق، عمان، بنگلادیش، سری لنکا،ملائیشیا، آئیوری کوسٹ کے قونصل جنرلز،صف اول کے کاروباری حضرات، ہندو، سکھ، مسیحی برادری کے نمائندے اور سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں

Exit mobile version