چوہدری محمد فیاض انجم کی زیر صدارت ایڈیٹرز کونسل تحصیل کھاریاں کا اجلاس

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ایڈیٹرز کونسل تحصیل کھاریاں کا دوسرا اجلاس چوہدری محمد فیاض انجم کی صدارت میں کوٹلہ میں منعقد ہوا ، جس میں باہمی مشاورت سے اہم فیصلے کئے گئے ،یہ طے پایا کہ ایڈیٹرز کونسل تحصیل کھاریاں کا مرکزی دفتر لالہ موسیٰ ہوگا، چار اراکین گلزار احمد نوشی ،ڈاکٹر غلام مصطفیٰ آذر، محفوظ احمد بٹ ، چوہدری محمد فیاض انجم بانی اراکین ہوںگے، اچھی شہرت کے حامل مالکان کو ہی ممبر شپ دی جانے گی،آئیندہ اجلاس 31 جولائی بروز جمعرات ڈاکٹر غلام مصطفیٰ آذر کی زیر صدارت ہوگا،تیسرے اجلاس میں ممبر شپ فارم پر کئے جائیں گے،اجلاس میں گلزار احمد نوشی چیف ایڈیٹر روزنامہ ٹھنڈی آگ ، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ آذر روزنامہ نئے حقائق ڈنگہ ، محفوظ احمد بٹ چیف ایڈیٹر روزنامہ آواز انصاف کھاریاں ، چوہدری محمد فیاض انجم مینیجنگ ایڈیٹر ہفت روزہ امتحان گجرات نے شرکت کی

Exit mobile version