سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت جمیل بھٹی کی ہمشیرہ نے اپنے والدین مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ٹریفک پولیس دفترجہلم میں الیکٹرک واٹر کولر عطیہ کیا یہاں پر لائسنس کے حصول کے لیے سیکڑوں افراد آتے ھیں جن کے پینے کے لیے پانی کی ضرورت تھی یہاں پر باقاعدہ پینے کے لیے الیکٹرک واٹر کولر نصب کر دیا گیا ھے۔ جس کا آج باقاعدہ دعا کے ساتھ افتتاح کر دیا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض۔ جمیل احمد بھٹی ۔سب انسپیکٹر ھارون رشید ۔اور عبدالغفور چوہان چیرمین یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس ضلع جھلم نے سب نے حصہ لیا دعا ھے کہ جمیل بھٹی کے والدین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ یاد رھے جمیل بھٹی صاحب آئے روز نیکی کے کاموں میں مصروف ھیں۔
جمیل بھٹی کی ہمشیرہ کا اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے ٹریفک پولیس آفس جہلم میں الیکٹرک واٹر کولر عطیہ
