کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) پولیس کی بھاری نفری کا پی پی 28 گجرات سے منتخب رکنِ پنجاب اسمبلی چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے ڈیرہ پر چھاپہ۔اس غیر متوقع کارروائی پر ایم پی اے چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے سپین سے میڈیا کو اپنا شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ “میری سیاسی و عوامی خدمات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں میرے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ میں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ یہ چھاپہ سیاسی انتقام کی ایک کڑی ہے، جسے میں سختی سے مسترد کرتا ہوں۔میں چیئرمین عمران خان کے نظریے اور قیادت پر کامل یقین رکھتا ہوں ۔ ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔”
پولیس کا چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کے ڈیرہ پر چھاپہ ، یہ کاروائیاں میرے حوصلے پسے نہیں کرسکتیں؛ ایم پی اے کا ردعمل
