جون 2, 2026

منڈی بہاء الدین:وزیراعلیٰ مریم نوازکے گندم سپورٹ پروگرام 2025 کے تحت کاشتکاروں کو5ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے مالی امداد کے طور پر پے آرڈرز کی تقسیم شروع

منڈی بہاء الدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے گندم سپورٹ پروگرام 2025 کے تحت کاشت کاروں کو5ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے مالی امداد کے طور پر پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پھالیہ / کسان کارڈ سہولت سنٹر کا دورہ کر کے پے آرڈرز کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور اہل کسانوں میں خود بھی پے آرڈرز تقسیم کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گندم سپورٹ پروگرام کسانوں کی زرعی خود کفالت، فلاح و بہبود اور ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک قدم ہے، کسان پے آرڈر سکیم نہ صرف چھوٹے زمینداروں کو سہولت دے گی بلکہ جدید زرعی نظام کی بنیاد بھی رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے چوٹے کاشت کاروں کو عملی ریلیف حاصل ہو گا اور وہ آنے والے سیزن کیلئے بہتر تیاری کر سکیں گے۔