جون 2, 2026

منڈی بہاء الدین: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں سنگل یوز شاپر بیگ کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری

منڈی بہاء الدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں سنگل یوز شاپر بیگ کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے ضلع بھر میں کی جانے والی کاروائیوں کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ ماحولیات منڈی بہاء الدین روزانہ کی بنیاد پر 75مائیکران سے کم ہلکی کوالٹی کا شاپر اور سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے ہوئے ہے اورابتک سنگل یوز بیگز اور پلاسٹک کے استعمال پر24ایف آئی آرز کا اندراج کر کے 4لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ اور تقریبا 10ہزار 566کلوگرام پلاسٹک ضبط کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے پانی کی کمی، آلودگی اور سموگ میں دن بدن مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پلاسٹک سے سیوریج، پینے کے پانی، آب وہواکو بہت نقصان ہورہا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے انسانی جانوں کے تحفظ اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے شاپرز اور پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز یا کپڑے کا تھیلا استعمال کریں اورماحول کو آلودگی سے صاف رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ منڈی بہاء الدین کا ساتھ دیں۔