منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) منڈی بہاؤالدین کے سپوت چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان گجر کی آبائی شہر سے محبت غریب غرباء نوجوان طلباء اور طالبات کے لیے یونیورسٹی آف رسول کو محکمہ صنعت سے نکال کر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام دینا تعلیم دوستی اور نئی نسل کے مستقبل کے لیے اقدامات پر 20 لاکھ ضلع کے باسیوں کو فخر ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان اوورسیز فورم کے چیئرمین چوہدری شاہد رضا رانجھا اور وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ دیوان اور جنرل سیکرٹری خرم شہزاد رانجھا نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا مطالبہ ہر فورم سے کیا جاتا رہا جو یونیورسٹی آف رسول کے قیام سے اس خواب کی تکمیل ہوگئی منڈی بہاؤالدین کے سفید پوش طبقہ جو اپنے بچوں کو بھاری مالی اخراجات کی بدولت دؤر دراز بڑے شہروں میں داخل کروانے کی جسارت نہیں کر سکتا تھا ۔اب یونیورسٹی آف رسول میں 26 مضامین میں داخلہ کا عمل جاری ہے آو سب مل کر اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے داخلے کروا کر کامیاب کروائیں یہی ہماری کامیابی اور فتح ہے اوورسیز فورم کے چیئرمین شاہد رضا رانجھا اور غلام مصطفیٰ دیوان وائس چیئرمین خرم شہزاد رانجھا جنرل سیکرٹرینے محمد ظہیر خان صدرِ پریس کلب سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا یونیورسٹی کے قیام اور اسکی کامیابی سے تعلیم کوفروغ ملے گآ اور آج سہنری موقع ہے کہ سکالرز شپ اور دیگر مراعات سے طلبہ کو نوازا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف رسول میں اعلیٰ تعلیم کا حصول دوسرے شہروں کی نسبت بالکل مفت ہے آئیں ہم اپنے بچوں کو داخل کروا کر یونیورسٹی آف رسول کو کامیابی سے ہم کنار کریں ورنہ آنے والی نسلوں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گئیں





