جون 2, 2026

سانحہ بلوچستان ، ویرووال لالہ موسیٰ کا 20 سالہ بلاول بھی مقتولین میں شامل

لالہ موسیٰ ( مرزا محمد طفیل) لورا لائی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 9 افراد میں سے ایک کا تعلق ضلع گجرات سے تھا۔ لالہ موسی کے گاؤں ویرووال کا 20 سالہ نوجوان بلاول علی بھی حادثہ کا شکار ہوا۔ بلاول علی کوئٹہ سے واپس گھر ارہا تھا اغواء کاروں نے قتل کردیا۔ بلاول علی دوست سے ملنے کوئٹہ گیا تھا۔ واضح رہےکہ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےکوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا تھا