جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے موقع پر مولانا فضل الرحمان پھر مرکز نگاہ بن گئے اور ان سے پیپلزپارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں ملاقات کی۔پی پی وفد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ظاہر شاہ شامل تھے جبکہ ملاقات میں اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، اسعد محمود اور اسجد محمود شریک ہوئے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی اور سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق کے پی میں ن لیگ، پیپلزپارٹی،جےیوآئی کی مل کر الیکشن لڑنےکی حکمت عملی طےہونے کا امکان ہے جبکہ کے پی سینیٹ الیکشن میں اے این پی کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ کے پی سینیٹ الیکشن میں صوبائی اسمبلی میں آزاد ارکان سے بھی رابطےکیے جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 21 جولائی کو سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ ہوگی
فضل الرحمان سے پی پی وفد کی ملاقات، سینیٹ الیکشن ملکر لڑنے پر حکمت عملی طےہونے کا امکان
