جون 20, 2026

افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللہ جان انتقال کر گئے

افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللہ جان شنواری انتقال کر گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بسمہ اللہ جان شنواری کی عمر 41 برس تھی وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔بسمہ اللہ جان شنواری نے 34 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے،اس کےعلاوہ بسمہ اللہ جان شنواری نے 31 فرسٹ کلاس 51 لسٹ اے اور 96 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ اللہ جان شنواری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے