سیزن 26-2025 سے چیمپئینز کپ کا خاتمہ

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 26-2025 سے چیمپیئنز کپ کو ختم کر دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں چیمپیئنز کپ کو گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد چیمپیئنز کپ کی5 ٹیموں کے لیے 5 مینٹورز کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ عرصہ پہلے مینٹورز اور چیمپیئنز کپ کی ٹیموں کا جائزہ لیا تھا۔اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے چیمپیئنز کپ اور مینٹور کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔یاد رہے کہ شعیب ملک بھی مینٹور کے عہدے سے استعفی دے چکے ہیں

Exit mobile version