بلاوائیو ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کےکپتان ویان ملڈر نے ٹرپل سنچری بنا ڈالی۔ویان ملڈرر جنوبی افریقا کی جانب سےٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ویان ملڈر نے 297 گیندوں پرٹرپل سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے۔ ملڈر سے پہلےجنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نےٹرپل سنچری بنائی تھی تاہم اب ملڈر نے ہاشم آملہ کا 311 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہاشم آملہ نے 2012 میں انگلینڈ کے خلاف 311رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ اب ملڈر 367 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری تیز ترین ٹرپل سنچری بنائی ہے اور ان سے قبل تیز ترین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھارت کے وریندر سہواگ کے پاس تھا جنہوں نے 278 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
بلاوائیو ٹیسٹ: جنوبی افریقی کپتان ملڈر ٹرپل سنچری بنانیوالے دوسرے افریقی کھلاڑی بن گئے
