امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کا منصورہ لاہورکی تربیت گاہ میں صوابی اٹک کے کارکنان سے خطاب

گجرات(ارشد علی سے) جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے منصورہ لاہورمیں تربیت گاہ میں صوابی اٹک کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ خیروشرکی لڑائی ازل سے چلی آرہی ہے یزیدیت اورحسینیت کے پیروکارآج بھی موجود ہیں جو اپنے اپنے فلسفے اورمکتبہ فکر کے ساتھ موجود ہیں انسانوں کو انسانوں کاغلام بنانے کی سوچ یزیدیت ہے اورانسانوں کو خدائے بزرگ وبرتر کی بندگی میں دینے کی سوچ حسینیت ہے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ نواسہ رسول امام عالی مقام نے خانوادہ کی شہادتوں کو قبول کرلیا لیکن یزید کی بیعت قبول نہ کی انہوں نے کہاکہ حق وباطل کے معرکوں میں غیرجانبداری کاتصور غلط ہے ہرانسان کاوزن خیرکے پلڑے میں ہوتاہے یا شر کے پلڑے میں،ڈاکٹرطارق سلیم نے کارکنوں سے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ہم پاکستان سے ظلم کے خاتمے اوراسلام کے عادلانہ نظام کی جدوجہد کررہے ہیں اس کے لئے ہمیں چومکھی لڑائی لڑنی ہے انہوں نے کہاکہ آج بھی کربلا برپاہے یہ کربلا کشمیرفلسطین اوردنیا کے کئی ممالک میں آزادی کی تحریکوں کے ساتھ موجود ہے اوروقت کے یزید ٹرمپ اورنیتو یاہو طاقت کااستعمال کررہے ہیں

Exit mobile version