گجرات(ارشد علی سے) نیشنل لیبرفیڈریشن ضلع گجرات ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اراکین کااہم اجلاس گزشتہ روزاسلامک سنٹرگجرات میں ضلعی صدراین ایل ایف گجرات چوہدری صفدروڑائچ کی صدارت میں منعقد ہوا ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹراسحاق نے عہدیداران سے تنظیمی رپورٹ طلب کی اجلاس میں اہم تنظیمی امور پرفیصلہ کیاگیا اجلاس میں جنیوا میں عالمی مزدورکانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے این ایل ایف کے مرکزی صدرشمس الرحمن سواتی کی پاکستان واپسی پرشانداراستقبال کے حوالے سے پروگرام ترتیب دینے اورلائحہ عمل طے کیاگیا اجلاس میں این ایل ایف کوجینوا میں پاکستان میں سب سے بڑی نمائندہ مزدورتنظیم قراردیئے جانے پراطمینان کااظہارکیاگیااجلاس میں محمد احسان، کرامت حسین،محمد زاہد، عدیل احمد،ابوبکرمشتاق، بابا خوشی مسیحا، بلال بٹ، ثناء اللہ مٹو، زاہد محمود،چوہدری زاہد وڑائچ نائب صدراین ایل ایف، پاسبان رکشہ یونین کھاریاں کے عہدیداران، گجرات شہرکے مزدورنمائندگان یاسراحمد،عمربٹ،عطاء رسول،سجاد علی ودیگربھی شریک ہوئے۔
چوہدری صفدروڑائچ کی زیرصدارت نیشنل لیبرفیڈریشن ضلع گجرات کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اور اراکین کااہم اجلاس
