سروس موڑ اوورہیڈ برج کے قریب عین مون سون کے آغازمیں کھدائی کرکے ضلعی انتظامیہ نے اہل گجرات کو مصیبت میں مبتلاکردیاہے: چوہدری انصردھول ایڈووکیٹ

گجرات(ارشد علی سے) جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرچوہدری انصردھول ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ سروس موڑ اوورہیڈ برج کے قریب عین مون سون کے آغازمیں کھدائی کرکے ضلعی انتظامیہ نے اہل گجرات کو مصیبت میں مبتلاکردیاہے سروس موڑ اوورہیڈ برج کی تعمیر کئی سالوں سے مکمل نہیں ہوسکی ہے مون سون سیزن میں سڑک پر گہرے کھڈے کھود کر شہریوں کے لئے مصیبت کھڑی کردی گئی ہے گجرات شہرکے داخلی راستے پر مون سون سیزن کے آغاز پراس طرح کے اقدامات سمجھ سے بالاترہیں چوہدری انصردھول ایڈووکیٹ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ سروس موڑ پرفوری طور پرکھڈے بند کرکے ہموارراستہ بنوائے اورکسی سانحہ کاانتظارنہ کرے ہرکام کاایک وقت ہوتاہے اتنا عرصہ گزرجانے کے بعد عین مون سون کے دوران کھدائی اورکام کی سمجھ نہیں آتی انہوں نے کہاکہ سروس موڑ تاشادمان سیوریج لائن منصوبے پائپ بچھانے کے بعد سڑک کوہموارکرنے کاکام بھی مناسب طریقے سے نہیں کیاگیاہے مون سون موسم میں اس سڑک پربھی جابجاگڑھے نظرآتے ہیں ضلعی انتظامیہ فوری طور پرایسے معاملات کانوٹس لے بصورت دیگرہم شہریوں کے ساتھ ملکراحتجاج کریں گے۔

Exit mobile version