منڈی بہاؤالدین: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راشد بشیر کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ افسران کا کپس کالج پھالیہ کے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے لیکچر

منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر راشد بشیر کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ افسران نے کپس کالج (Kips College) µپھالیہ کے طلباءو طالبات کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے لیکچر دیا۔ ایجوکیشن افسران نے طلباءطالبات کو کم عمری میں موٹرسائیکل و گاڑی چلانے کے قوانین، ہیلمٹ کی افادیت، سڑک پر پیدل چلنے کے قواعد و ضوابط اور ون وے کی خلاف ورزی بارے تفصیلی آگاہ گیا۔بعد ازاں طلباءاور اساتذہ کے ہمراہ ٹریفک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا۔ جس میں طلباءنے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں گے۔ آگاہی واک کا بنیادی مقصد عوام الناس میں یہ آگاہی پیدا کرنا تھا کہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل یا گاڑی چلانے کی اجازت ہرگز نہ دیں، ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں اور موٹرسائیکل پر ہیلمٹ پہن کر سفر کریں۔ بچوں میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

Exit mobile version