سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ سے )سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی ہم آہنگی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں ممتاز شخصیت چوہدری حسنین گوندل کی کاوشوں سے ممتاز شخصیات چوہدری محمد امجد گجر ، چوہدری اظہر عباس وڑائچ ، چوہدری محمد اکرم گجر کے مابین دوریاں ختم ہوگئی ،اس موقع پر چوہدری محمد امجد گجر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمیونٹی کی بہتری، مفاد اور اتحاد کے لیے ہر طرح کے باہمی سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں اختلافات کو بھلا کر مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ ایک مضبوط اور متحد کمیونٹی تشکیل دی جا سکے ، چوہدری اظہرعباس وڑائچ نے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے کمیونٹی کے فلاح وبہبود کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، چوہدری محمد اکرم گجر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کا اتحاد کمیونٹی کے لیے انتہائی نیک شگون ہے جس کا آغاز ہم نے اپنے گھر سے کیا ہے ، مصالحتی کلیدی کردار پر سماجی حلقوں کی جانب سے چوہدری حسنین گوندل کو بھی خراج تحسین پیش کیاگیا ہے اس موقع پر جاوید شیخوبھی موجود تھے
کمیونٹی ہم آہنگی میں اہم پیش رفت ،چوہدری امجد گجر، چوہدری اظہر عباس وڑائچ اور چوہدری اکرم گجر کے مابین دوریاں ختم
