چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم عبدالغفور چوہان کی پوتی نمرہ زاہد نے پاکستان بھر میں ایف جی گرلز سکولز کے میڈیا رپورٹنگ مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم عبدالغفور چوہان کی پوتی نمرہ زاہد نے پورے پاکستان میں ایف جی گرلز سکولز کے میڈیا رپورٹنگ مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ نمرہ زاہد، ایف جی گرلز ہائی سکول جہلم کی چھٹی جماعت کی طالبہ ہیں ، جنہوں نے ٹریفک پولیس جہلم کے سب انسپکٹر ہارون رشید کا انٹرویو کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی۔اس شاندار کامیابی پر سیاسی و سماجی حلقوں اور سکول انتظامیہ نے نمرہ زاہد اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ اعزاز جہلم اور ایف جی گرلز سکول کے لیے قابلِ فخر ہے۔ عبدالغفور چوہان نے تمام معززین اور سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version