جون 16, 2026

تعلیمی افق پر ایک اور اہم سنگِ میل عبور، ایس ایل ایس کالج جہلم کو باضابطہ طور پر IELTS کے تحت ہونے والے B1 اور B2 امتحانات کا امتحانی مرکز مقرر کر دیا گیا

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر ) تعلیمی افق پر ایک اور اہم سنگِ میل عبور، ایس ایل ایس کالج جہلم کو باضابطہ طور پر IELTS کے تحت ہونے والے B1 اور B2 امتحانات کا امتحانی مرکز مقرر کر دیا گیا۔ اس اہم موقع پر معروف صحافی و اینکر ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے ایس ایل ایس کالج کے ایم ڈی سرفراز ملک کا خصوصی انٹرویو کیا۔انٹرویو کے دوران سرفراز ملک نے کہا کہ ایس ایل ایس کالج کا B1 اور B2 امتحانات کا امتحانی مرکز بننا جہلم کے طلبہ و طالبات کے لیے بڑی سہولت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب طلبہ کو دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ انٹرنیشنل لیول کے امتحانات ان کی دہلیز پر دستیاب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایل ایس کالج ہمیشہ سے عالمی معیار کی تعلیم اور جدید سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش رہا ہے۔ IELTS کے امتحانات دنیا بھر میں انگریزی زبان کی مہارت کو پرکھنے کا معتبر ذریعہ سمجھے جاتے ہیں، جن کا B1 اور B2 لیول خصوصاً امیگریشن، تعلیم اور ملازمت کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

جہلم میں بین الاقوامی سطح کا امتحانی مرکز بننا خوش آئند ہے: ڈاکٹر تصور حسین مرزا

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں بین الاقوامی سطح کا امتحانی مرکز بننا خوش آئند ہے، اس سے نہ صرف تعلیمی ماحول کو فروغ ملے گا بلکہ طلبہ کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے زیادہ مواقع ملیں گے۔اس موقع پر سرفراز ملک نے والدین اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم اور زبان کی مہارت پر توجہ دیں کیونکہ آنے والا دور بین الاقوامی مقابلے کا ہے، جہاں کامیابی کے لیے زبان اور قابلیت دونوں ضروری ہیں۔تقریب میں کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ نے اس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ایس ایل ایس کالج جہلم کا یہ اقدام شہر کو تعلیمی میدان میں مزید ترقی کی جانب لے جائے گا۔