منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے ) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل صوفی پورہ ثاقب خان سنی راجپوت نے 9 محرم الحرام شہیدانِ کربلا علیہ السلام کی ارواحِ طیبہ کو ثواب پہنچانے کی نیت سے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا۔اپنی رہائش گاہ پر لگائی گئی سبیل پر عزاداروں کو دودھ پلاتے ہوئے ثاقب خان سنی راجپوت نے چیئرمین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی روح کو راحت اور اس کا ثواب انھیں پہنچانے کیلئے مومنین اور عزاداروں کیلئے ہر سال سبیل حسینی کا اہتمام کرتے ہیں، صوفی پورہ میں سبیل لگانے کی روایت میرے دادا جان اور بعد ازاں والد صاحب نے قائم کی تھی جسکے اب میں جاری رکھے ہوئے ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ یزید نے میدان کربلا میں اہل بیت پر فرات کا پانی بند کردیا تھا یہ سبیل پیاسے شہدائے کربلا کی یاد میں لگائی جاتی ہے۔
کون کہتا کے کہ پانی کو ترستے تھے حسین
ان کے ہونٹوں کو ترستا رہا پیاسا پانی
