اسلام آباد(پریس ریلیز ) ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کارروائی ، غیر قانونی ویزوں کی سہولت کاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار ، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کا انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، جاری کاروائیوں میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ویزوں کے اجرا میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی ، کاروائی میں 2 افغان شہریوں سمیت 4 گرفتار ، گرفتار ملزمان میں سرکاری اہلکار بھی شامل ، گرفتار ملزمان میں عزیز اللہ آفریدی ، نادر رحیم ، محمد عاطف احمد اور احمد زیب شامل ، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد عاطف اور احمد زیب افغان شہری ہیں جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہے جبکہ ملزم نادر رحیم سرکاری ادارے کا اہلکار ہے.ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان دیگر سرکاری و نجی افراد کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر پاکستانی ای ویزوں کے اجرا میں سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے.ملزمان کو گرفتار کر کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے.ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں
ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کارروائی ، غیر قانونی ویزوں کی سہولت کاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
