اسرائیل کی جانب سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ کیا جس میں الحدیدہ ، الصلیف اور راس عیسیٰ پورٹ کو نشانہ بنایا۔اس کے علاوہ یمن میں راس قطب پاور پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو اسرائیلی فوج نے یمن کی بندرگاہوں اور آس پاس موجود لوگوں کو فوری انخلا کی وارننگ جاری کی تھی۔اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ تمام علاقے حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہیں
اسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا
