ڈنگہ(محمدندیم قادری) وزیر اعلیٰ پنجاب کے لاء اینڈ آرڈر سیکرٹری اور ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی پنجاب محمد سیف انور جپہ کی امریکہ آمد، میاں محمد انعام اللّٰہ اسسٹنٹ کمشنر فار پبلک ریلیشن (USCF)سے ملاقات، کمیونٹی کیلیے ان کی شاندار خدمات کے بے حد سراہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے لاء اینڈ آرڈر سیکرٹری اور ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی پنجاب محمد سیف انور جپہ اپنے امریکہ کے دورہ کے دوران نیویارک پہنچے۔ جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر فار پبلک ریلیشن USCF میاں محمد انعام اللہ سے ملاقات کی۔ محمدسیف انور جپہ نے میاں محمد انعام اللہ کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ دوران ملاقات دونوں کے درمیان ملکی و غیر ملکی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر میاں محمد انعام اللہ نے پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے محمد سیف انور جپہ کی شاندار وابستگی اور بے لوث خدمات کے اعتراف میں یونائیٹڈ اسٹیٹس چیپلین فورس کی جانب سے انہیں اعزازی سند بھی پیش کی۔ آخر میں حافظ محمد طلحہ اور میاں محمد انعام اللّٰہ نے محمد سیف انور جپہ کے اعزاز میں ظُہرانہ دیا۔ جس میں سیف انور جپہ نے اپنے بچوں اجلال جپہ اور طلال جپہ کے ساتھ شرکت کی۔ ظہرانہ بھی امام احمد علی کمشنر آف نیو یارک سٹی، چوہدری ساجد اقبال (بوبی آٹوز) نے بھی خصوصی شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے لاء اینڈ آرڈر سیکرٹری اور ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی پنجاب محمد سیف انور جپہ کی امریکہ آمد، میاں محمد انعام اللہ سے ملاقات
