گجرات: ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ڈی پی او مہر محمد ریاض ناز کا کنٹرول رومز کا دورہ، سیکیورٹی و مانیٹرنگ اقدامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و گجرات نوید احمد اور ڈی پی او گجرات مہر محمد ریاض ناز کا کنٹرول رومز کا دورہ، سیکیورٹی و مانیٹرنگ اقدامات کا جائزہ, ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و گجرات نوید احمد اورڈی پی او گجرات مہر محمد ریاض ناز نے محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی کے لیے قائم کیے گئے سنٹرل کنٹرول رومز کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضال حیات تارڑ بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ڈی سی کمپلیکس میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں متعلقہ محکموں کی ٹیموں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی، نگرانی، صفائی اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Exit mobile version