پیرس: دریائے سین میں 100 سال بعد شہریوں کو نہانےکی اجازت

پیرس میں ایک صدی بعد شہریوں  اور  سیاحوں کو  دریائے سین میں نہانے کی اجازت مل گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دریائے سین کا پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے 1923 میں شہریوں کے نہانے پر  پابندی عائد کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انتظامیہ نے 1.4 بلین یورو کی لاگت سے اس دریا کی صفائی کے کام کو مکمل کیا  جس کے بعد اب دریا کے 3 مقام کو تیراکی کیلئے کھول دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال اگست کے آخر تک دریا میں مقرر کردہ اوقات میں 10 یا 14 سال کے کم عمر افراد بھی دریا کے مفت مزے لے سکیں گے جبکہ ان کی نگرانی کیلئے لائف گارڈز کو بھی تعینات کیا جائےگا۔خیال رہے کہ دریائے سین 2024 کے پیرس اولمپکس مقابلوں میں نمایاں رہا چاہے وہ افتتاحی تقریب ہو یا ٹرائیتھلون اور اوپن واٹر تیراکی، تاہم شدید بارش کے باعث بیکٹیریا کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے کچھ مقابلے مؤخر کردیےگئے تھے۔

Exit mobile version