ڈنگہ(زمان اسلم) علاقہ کی معروف فلاحی تنظیم ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جامع مسجد منہاج القرآن میں قرآن خوانی اور ذکر شہدائے کربلا کی محفل کا انعقاد ہوا۔ قرآن خوانی کے بعد علامہ نجیب اکرم ، حافظ طارق محمود اور انصر محمود مہر نے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں پیش آنے والا معرکہ ہمیں حق اور باطل کے مابین تمیز کرنے اور پرچم اسلام کی سر بلندی کی خاطر اپنی اور اپنے پیاروں کی جان خطرے میں ڈال کر مشکلات کا مقابلہ کرنے کا درس دیتا ہے۔ موجودہ دور میں بھی مسلمان صیہونی اور یزیدی طاقتوں سے برسر پیکار ہیں لہذا آج بھی اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ مسلمان باہم اتحاد اور حکمت عملی سے باطل طاقتوں کا مل کر مقابلہ کریں تا کہ حق کا بول بالا ہو اور اللہ کا دین غالب آئے ۔
