گجرات(پریس ریلیز)ممتاز روحانی رہنماء اور عالمی مبلغ اسلام پیر مفتی محمد عثمان افضل قادری مرکزی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ نیک آباد مراڑیاں شریف نے گزشتہ روز دربار عالیہ حکیم آباد لاہور میں منعقدہ عظیم الشان اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔ یہ مہینہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کی بقاء کیلئے اپنے اہلبیت سمیت ہر چیز قربان کر دی، مگر ظلم، جبر اور باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ حضرت امام حسین کی جدوجہد پوری انسانیت کے لیے ہدایت و بیداری کا روشن چراغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت کو وحدت کی اشد ضرورت ہے۔ منبر و محراب کو اصلاحِ امت اور اتحاد ملت کے لیے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا پیغام یہ بھی ہے کہ ہم اپنے رویوں میں تحمل، رواداری، اخوت، بھائی چارہ، اور باہمی احترام پیدا کریں۔
حضرت امام حسین کی جدوجہد پوری انسانیت کے لیے ہدایت و بیداری کا روشن چراغ ہے: پیر مفتی محمد عثمان افضل قادری
