ڈنگہ (نامہ نگار ) عدالت عالیہ لاہور نے کیمپنگ گراؤنڈ میں عمارتیں گرانے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ۔ کیس الحاج محمد صادق بنام تحصیلدار نذیر احمد وغیرہ میں عدالت عالیہ نے سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے زاہد نواز چیمہ ایڈووکیٹ جبکہ چیف آفیسر عرفان احمد گوندل کی طرف سے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد نواز چوہدری عدالت میں پیش ہوئے سی ایم نمبر ( 1 ) 2022 میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اگر چہ اصل فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل میں حتمی ہو چکا ہے لیکن متعلقہ محکمہ نے اب CPLA دائر کردی ہے، اسٹنٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وقت دیا جائے تا کہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کسی قسم کا عدالتی حکم امتناعی موجود ہے یا نہیں، درخواست گزار کے وکیل نے شکایت کی کہاس مقدمے کے زیر التواء ہونے کے باوجود محکمہ تعمیرات کو گرا رہا ہے جو کہ تکلیف دہ عمل ہے عدالت عالیہ نے جاری کردہ عبوری حکم میں کہا ہے کہ جب تکاسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو محکمہ سے ہدایات نہیں ملتیں کے ہدایات ہیں میں موجودہ صورتحال برقرار رکھی جائے اور مزید توڑ پھوڑ نہ کی جائے عدالت نے اگلی تاریخ سماعت 10 جولائی 2025 ء مقرر کر دی ہے
لاہور ہائیکورٹ نے کیمپنگ گراؤنڈ ڈنگہ میں عمارتیں گرانے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ، اگلی تاریخ سماعت 10 جولائی مقرر
