ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) امیدوار کونسلر، کاروباری شخصیت راهنما مسلم لیگ ن را نا صاحب نواز نے ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو سے عوامی رابطہ آفس ڈنگہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ مین روڈ ڈنگہ شہر میں داخلی سڑکوں اور مین بازار ہیلاں روڈ تھانہ روڈ کولیاں روڈ عطاء محمد روڈ رات ہوتے ہی سڑکیں اور مرکزی راستے تاریک ہو جاتے ہیں ۔ اس لئے ڈنگہ میں میونسپل کمیٹی کے زیر انتظام تمام سٹریٹ لائٹس آن کروائی جائیں تاکہ کاروباری مراکز اور مرکزی راستے رات کو محفوظ اور روشن رہیں ۔ انکے مطالبہ پر اتفاق کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے ڈپٹی کمشنر گجرات نوید احمد سے بذریعہ فون رابطہ کر کے ان کو بتایا کہ حکومت پنجاب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بھی تمام بلدیاتی اداروں کو صفائی کے نظام کو بہتر کرنے اور سٹریٹ لائٹس روشن کرنے کا کہا ہوا ہے اس کے باوجود تحصیل کھاریاں کا آبادی کے اعتبار سے دوسرا بڑا شہر رات کو تاریکی میں ڈوب جاتا ہے۔ عوامی وسماجی خدمات انجام دینے والے معززین ڈنگہ کا بھی یہی مطالبہ ہے ۔ اس پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر گجرات نوید احمد نے ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کو یقین دہانی کروائی کہ 10 محرم کے بعد میں سی او ڈنگہ سے کہوں گا۔ رانا صاحب نواز نے کہا کہ ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو عوامی مسائل کو دل سے حل کرنے کی جدو جہد کرتے ہیں۔ امید ہے میرے مطالبہ پر بلدیہ ڈنگہ سٹریٹ لائٹس روشن ضرور کرے گی۔
مین روڈ سمیت ڈنگہ کی تمام سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس روشن کی جائیں: رانا صاحب نواز کا مطالبہ
