گجرات: شہدائے کربلا اورحضرت امام حسینؑ کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جی ٹی ایس چوک پر مشہور روایتی حسینی بادشاہی سبیل جاری

گجرات(ارشد علی سے)شہدائے کربلا اورحضرت امام حسین کی یاد میں ان کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جی ٹی ایس چوک پر مشہور روایتی حسینی بادشاہی سبیل لگادی گئی ہے یہ 13 ویں سالانہ حسینی بادشاہی سبیل ہے جس میں سبیل کے منتظم بانی عاشق اہل بیت پروفیسرعلامہ حافظ محمد شفیق حیدری کی جانب سے آٹھ،نو اوردس محرم الحرام کو منوں دودھ سونے کے برتنوں میں زائرین میں تقسیم کیا جاتاہے سبیل کے افتتاحی روز ہزاروں شرکاء نے سبیل کا ٹھنڈے میٹھے دودھ تبرک حاصل کیاسبیل کے اختتا م پر آٹھ نو دس محرم کے بعد سبیل کی زیارت کرنیوالے شرکاء کے لئے کربلا،عراق کے لئے پچیس زیارات کے ایئرٹکٹس اوردس عمرے کے ٹکٹس بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے جاتے ہیں سبیل میں علامہ حافظ محمدشفیق حیدری اوررضاکاروں کی جانب سے بھرپورانتظامات کیے جاتے ہیں جبکہ خواتین کے لئے علیحدہ پنڈال لگایاجاتاہے جی ٹی ایس چوک پر لگائی جانیوالی سبیل اس حوالے سے منفرد ہے کہ یہاں سبیل میں نہ صرف ٹھنڈے میٹھے دودھ کی تقسیم کی جاتی ہے بلکہ سونے کے برتنوں میں زائرین کودودھ کاتبرک پلایاجاتاہے جبکہ علامہ شفیق حیدری کی جانب سے کربلا کی سونے کی بنی ہوئی زیارتوں کابھی دیدارکرایاجاتاہے سونے کی بنی تلواریں اوردیگر زیارات سبیل میں تینوں روزموجود ہوتی ہیں،سبیل میں روایتی اندازمیں آٹھ نو دس محرم کو بھرپوررش ہوتاہے اورسبیل چوبیس گھنٹے چلتی ہے گفتگوکرتے ہوئے علامہ پروفیسرشفیق حیدری نے بتایاکہ یہ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہمارا حقیرسا نذرانہ ہے جن لوگوں کے عمرے اورزیارات کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی نکلتے ہیں انکے لئے انتظامات کردیئے جاتے ہیں۔

Exit mobile version