پیپلزپارٹی اورذوالفقارعلی بھٹو کو77کے ڈکٹیٹرشپ سانحے کاسامنانہ ہوتا توآج پاکستان کی تعمیروترقی کی تاریخ مختلف ہوتی: وزیرالنساء چوہدری ایڈوکیٹ

گجرات(ارشد علی سے)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین گوجرانوالہ ڈویژن کی صدرامیدوارقومی اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرحلقہ این اے64 وزیرالنساء چوہدری ایڈوکیٹ آف بولے نے کہاہے کہ ضیاء الحق ڈکٹیٹر کے گیارہ سالہ دورحکومت میں پاکستان میں جمہوریت کمزورہوئی،سیاسی جماعتوں کوختم کرنے کے چکرمیں ملک میں کلاشنکوف کلچر،فرقہ پرست جماعتوں،علاقائی قوم پرست جماعتوں کی سرپرستی کی گئی جس کے باعث ملک کے طول وعرض میں بدعنوانی،بے ایمانی کے کلچرکوفروغ دیاگیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورذوالفقارعلی بھٹو کو77کے ڈکٹیٹرشپ سانحے کاسامنانہ ہوتا توآج پاکستان کی تعمیروترقی کی تاریخ مختلف ہوتی انہوں نے کہاکہ 71میں ٹوٹے پھوٹے پاکستان اورہاری ہوئی قوم کی قیادت ذوالفقارعلی بھٹو نے کی اورچھ سال کے عرصہ میں قوم کے مورال کوبلند کرکے دنیا کی قوموں کے سامنے لاکھڑاکیا ذوالفقارعلی بھٹو کی دوراندیش قیادت نے اس دورمیں ایسے اقدامات کیے جوآج بھی تاریخی ہیں

Exit mobile version