ڈنگہ(زمان اسلم) جامع مسجد گلزار مدینہ چک شیر محمد میں 3 جولائی 2025 بروز جمعرات، بعد نماز عشاء سالانہ عظیم الشان ”محفل ذکر شہداءؓ کربلا“کا روح پرور انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس محفل میں معروف نعت خواں، قراء کرام اور مقررین شرکت کریں گے۔محفلمیں خصوصی خطاب حضرت پیر سید عمرحنیف شاہ آستانہ عالیہ چک معموری کریں گے۔ خصوصی نعت شریف سید احتشام عباس شاہ وڑائچانوالہ شریف،نقابت میاں جاوید اقبال قادری اورتلاوت حافظ عبداللہ جلالی کرینگے۔محفل کی سرپرستی مفتی مہتاب حسین جلالی کرینگے۔مقامی علمائے کرام میں علامہ نجیب اکرم قادری،حافظ محمد افضل جلالی،حافظ محمد یعقوب اور مولانا احمد سعید جلالی شرکت کرینگے۔محفل کے معاونین میں میاں مدثر عباس، میاں مبارک علی، میاں ناصر محمودممبر،میاں شہزاد شوکت، میاں اویس عمران، میاں ارسلان اور اخلاق رزاق شامل ہیں۔
سالانہ محفل ”ذکر شہداء کربلا“ کا انعقاد آج چک شیر محمد میں ہوگا
