ڈنگہ: سانحہ کربلا نواسہ رسول ﷺ کی دین کیلئے لافانی قربانی کا درس دیتا ہے: شیراز ناصر زیدی

ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ڈنگہ‘ صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ ڈنگہ شیراز ناصر زیدی نے کہا ہے کہ سانحہ کربلا نواسہ رسول ﷺ کی دین کے لئے لافانی قربانی کا درس دیتا ہے۔ یزید کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے بجائے انہوں نے اہلبیتؓ اطہار کے ہمراہ اور اپنے حواریوں کے ساتھ صحرا کربلا میں اپنی جان اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر کے دین اسلام کی بقاء کو قائم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یکم سے 10 محرم الحرام تک کا یہ سانحہ تاریخ کے سینے پر ہمیشہ محفوظ رہے گا۔ آج حضرت امام حسین ؓ کا نام پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے مگر ان کے سر نیزے پر چڑھانے والوں کانام و نشان باقی نہیں ہے۔

Exit mobile version