منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) اعلیٰ تعلیمی کے حصول کے خواہشمند طلباء ؤ طالبات کے لیے سہنری موقع یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاؤالدین 26 پروگرام میں ماہ اگست تک داخلے جاری، ان خیالات کا اظہار عوام رابطہ مہم کے دوران ڈاکٹر فاروق احمد نے ملک صلاح الدین ایڈووکیٹ سابق چیئرمین بلدیہ اور ڈاکٹر طحہ اسٹیشن انچارج ایف ایم 107 کے ہمراہ پریس کلب رجسٹرڈ منڈی بہاوالدین کا دورہِ کیا اور محمد ظہیر خان صدرِ پریس کلب رجسٹرڈ سے ملاقات کے دوران کیا ڈاکٹر فاروق احمد ڈائریکٹر کیو ای سی یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاؤالدین نے کہا کہ الحمدللہ آج میں پریس کلب رجسٹرڈ کے تمام اراکین اور خاص کر صدر محمد ظہیر خان کو اس امر کی مبارکباد پیش کرنے آیا ہوں کہ ہم سب نے صحافیوں کے تعاون سے قیام کے لیے اپنی اپنی سطح پر کوشش کی جسکا پھل ہمیں اور اہلیانِ منڈی بہاوالدین کو مل چکا ہے یونیورسٹی قیام سے قبل ہمارے بچوں بچیوں کو تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز سرگودھا راولپنڈی فیصل آباد اور لاہور بھجوایا جاتا تھا جس سے مالی اخراجات اور رہائش ٹرانسپورٹ جسے اذیت ناک مشکلات برداشت کرنی پڑتی تھیں اور زندگی میں مختلف خدشات کا شکار تھے ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ جہاں لاکھوں روپے ماہانہ کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے تھے اب مالی مشکلات اور دیکھ بھال میں آسانیاں پیدا ہوگئیں ہیں یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاؤالدین میں داخلے کے لئے خصوصی پیکیج کے تحت مفت تعلیم دینے کے لیے پلان عوام کے لیے تحفہ سے کم نہیں محمد ظہیر خان نے طالبات طلباء کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پیارے بچوں کو متعلقہ مضامین میں داخلہ دلوائیں
اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا سہنری موقع ، یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاؤالدین میں 26 پروگرامز میں ماہ اگست تک داخلے جاری ہیں: ڈاکٹر فاروق احمد
