چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل کا مقامات مجالس‘ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے تمام روٹس کا تفصیلی وزٹ

ڈنگہ (الطاف حسن طاہر) یکم محرم الحرام بروز جمعرات چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل نے متعلقہ سٹاف کے ہمراہ مقامات مجالس‘ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے تمام روٹس کا تفصیلی وزٹ کیا۔ انہوں نے مرکزی امام بارگاہ قصر ابو طالب محلہ شاہ تکیہ میں گرد و نواح اور امام بارگاہ کے اندر صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور مرکزی جلوس تعزیہ و علم 10 محرم الحرام کے طویل روٹس پر پیدل رزٹ کر کے سڑکوں‘ نکاسی آب کے نالوں‘ مین ہولز اور تجاوزات کا جائزہ لینے کے بعد فوری احکامات جاری کئے۔ بعد ازاں وہ امام بارگاہ سید طفیل حسین شاہ محلہ بگھی پورہ کا وزٹ کیا۔ کولیاں روڈ پر دکانوں کے گرنے کے باعث نکاسی آب کا مین نالہ بند ہو گیا تھا جس کی وجہ سے امام بارگاہ کے راستے پر پانی کھڑا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر سینٹری ورکرز کو بلا کر پانی نکلوایا اور سڑک سے سکر مشین کے ذریعے پانی ختم کیا۔ اس موقع پر انفورسمنٹ آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ محمد اختر‘ بلڈنگ انسپکٹر بلدیہ ڈنگہ فخر عباس جوئیہ‘ سینٹری انسپکٹر حمزہ سرور سہلوانہ اور سٹریٹ لائٹس انچارج محمد افضل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے واپس آ کر بلدیہ میں تمام متعلقہ ذمہ داران سے تفصیلی لائحہ عمل تیار کر کے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version