اکتوبر 30, 2026

تجاوزات کے الزام میں درج کی گئیFIR کے سلسلے میں صدر انجمن تاجران ضلع گجرات جاوید بٹ تھانہ سول لائن میں انکوائری کیلئے پیش

گجرات (ارشد علی سے)مسلم بازار گجرات میں کاروباری اوقات کے اختتام پر مبینہ تجاوزات کے الزام میں درج کی گئی ایف آئی آر کے سلسلے میں صدر انجمن تاجران ضلع گجرات جناب جاوید بٹ بروز جمعہ تھانہ سول لائن میں انکوائری کے لیے پیش ہوئے۔اس موقع پر صدر پاکستان بزنس فورم ضلع گجرات حاجی محمد اسلم جاوید (قاسم آباد)اپنے رفقاء و احباب کے ہمراہ تھانے پہنچے اور جاوید بٹ صاحب سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ تاجر راہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ تاجر برادری ہمیشہ امن، قانون اور ضابطے کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروبار کرتی ہے، اور شہر میں نظم و نسق کے قیام میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرتی آئی ہے۔ تاہم کسی بھی تاجر کے خلاف یکطرفہ کارروائی یا بے جا قانونی دباؤ ناقابلِ قبول ہوگا۔حاجی محمد اسلم جاوید نے اس موقع پر کہا کہ تاجروں کو ہراساں کرنے کی بجائے ان کے جائز مسائل اور تحفظات کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس انتظامیہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرے گی۔تھانہ سول لائن میں موجود دیگر تاجر راہنماؤں نے بھی کہا کہ تاجر برادری کا اتحاد و اتفاق ہی ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، اور وہ اپنے منتخب نمائندوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے رہیں گے