ڈنگہ (نامہ نگار) مرکزی صدر پاکستان ایسوسی ایشن ساؤتھ افریقہ (پاسا) چوہدری شمریز احمد دھکڑ برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے۔ وہ یو اے ای میں مختصر قیام کریں گے۔ مختلف کاروباری و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کر کے چند روز بعد ساؤتھ افریقہ روانہ ہو جائیں گے۔





