لالہ موسیٰ ( ادریس احمدگنجہ +بلال مشاء بٹ سے) مایہ ناز قانون دان نازیہ نواز رانا ایڈووکیٹ نے پنجاب اسمبلی کی رکن رخسانہ کوثر، سیکریٹری پنجاب اسمبلی اور دیگر اراکین سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران قانون سازی میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا گیا اور خواتین وکلاء کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نازیہ نواز رانا نے کہا کہ خواتین کا فعال کردار نہ صرف عدالتی نظام بلکہ پارلیمانی اداروں میں بھی خوش آئند ہے،اس موقع پر نازیہ نواز رانا نے خواتین کے حقوق کے لیے موثر آواز بلند کرنے پر ایم پی اے رخسانہ کوثر کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رخسانہ کوثر جیسی باہمت خواتین معاشرے میں مثبت تبدیلی کی علامت ہیں، وفد میں رانا ثناء اللہ اور نازیہ نواز ایڈووکیٹ نے رکن صوبائی اسمبلی رخسانہ کوثر، سیکریٹری پنجاب اسمبلی اور دیگر معزز اراکین سے ملاقات کی ۔ بار اور اسمبلی کے درمیان بہتر رابطے اور تعاون کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
نازیہ نواز رانا ایڈووکیٹ کی MPA رخسانہ کوثر سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات
