کھاریاں: بارش سے موسم خوشگوار ، گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ، ہرطرف جل تھل ہو گیا

کھاریاں ( طاہر اقبال) گزشتہ روز ہونیوالی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوا۔ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی وہاں پر درجہ حرارت میں بھی نمایاں حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ۔بارش سے ہرطرف جل تھل ایک ہو گیا۔ پیاسی زمین سیراب ہوئی ۔درختوں پر جمی ہوئی دھول مٹی اور گردوغبار دھلنے سے فضاء بھی صاف ستھری ہوگئی جس سے موسمی بیماریوں میں بھی کمی ہوگی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے سے پیٹ ۔۔نزلہ زکام ۔بخار کی بیماریاں عام ہو چکی تھیں جن سے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا تھا۔ بارش سے گرمی سے گھبرائے ہوئے انسانوں اور ہر زی روح چیز نے سکھ کا سانس لیا۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنائی ہے۔ ۔

Exit mobile version