بیس بال کھلاڑی قومی ہیرو ہیں ، پاکستان فیڈریشن بیس بال و قومی ٹیم کی کاردگی قابل فخر ہے: فیصل کریم کنڈی

پشاور(پرویز شیخ) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ایران میں انڈیا کو ہرا کر سلور میڈل حاصل کرنے اور ایشین چیمپیئن شپ کے لیئے کوالیفائی کرنے والی پاکستان بیس بال ٹیم کے اعزاز میں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے استقبالیہ دیا۔ تقریب میں انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ گورنر نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے صوبے میں بیس بال کے فروغ کے لیے مزید یوتھ پروگرامز شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔سید فخر علی شاہ کے ہمراہ اس تقریب میں پاکستان بیس بال کھلاڑیوں کے علاوہ انٹرنیشنل امپائر زبیر وٹو، کپتان و وومین کوچ عمیر امداد بھٹی و مقامی افسران شریک تھے۔ دریں اثناء فیڈریشن کے میڈیا ڈائریکٹر و سیکریٹری سندھ بیس بال ایسوسی ایشن پرویز احمد شیخ نے قومی بیس بال ہیروز کی کراچی، ملتان، ڈی جی خان، فورٹ منرو، پشاور و دیگر شہروں میں پذیرائی کرنے پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انکا کہنا ہے پاکستان کے ہر خطے میں مختلف کھیلوں کا ٹیلینٹ موجود ہے اور انہیں اوپری سطحوں پر روشناس بھی کرایا جارہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام صوبائی وزرائے اعلی، گورنر، منسٹر اسپورٹس، ڈی جی اسپورٹس، سیکریٹری اسپورٹس، ڈائریکٹرز اسپورٹس، تحصیل، ضلعی و ڈویژنل اسپورٹس افسران انٹرنیشنل سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھیلوں، کھلاڑیوں اور انکی نمائندہ فیڈریشنز و اکیڈمیز کی مربوط انداز میں سرپرستی کریں اور ان کھیلوں کو اپنے سالانہ کیلینڈر میں جاری کریں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں اور کھلاڑی اپنے شہروں میں ایکشن میں نظر آئیں اور شناسا ہوکر قومی ہیرو کے طور پر پزیرائی حاصل کرسکیں

Exit mobile version